پرویز مشرف کی حکومت سے ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست

شارجہ میں والدہ کی طبعیت سخت ناساز ہے اور میری ریڑھ کی ہڈی میں فریکچر ہے جس کا پاکستان میں علاج ممکن نہیں۔ درخواست میں والدہ کا میڈیکل سرٹیفیکیٹ بھی منسلک

92879
پرویز مشرف کی حکومت سے ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست

سابق صدر پرویز مشرف نے ای سی ایل سے نام نکلوانے کے لئے وزارت داخلہ کو درخواست دے دی۔
خط میں کہا ہے کہ شارجہ میں والدہ کی طبعیت سخت ناساز ہے اور میری ریڑھ کی ہڈی میں فریکچر ہے جس کا پاکستان میں علاج ممکن نہیں۔ انہوں نے خط میں یہ بھی لکھا کہ سندھ ہائی کورٹ میرا نام ای سی ایل سے نکالنے فیصلہ دے چکی ہے اور فیصلے میں یہ بھی قرار دیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کا حکم عبوری تھا جو حتمی حکم آنے کے بعد ختم ہو گیا۔
سابق صدر پرویز مشرف نے خط کے ساتھ شارجہ میں اپنی والدہ کا میڈیکل سرٹیفیکیٹ بھی منسلک کیا ہے۔ واضح رہے آج سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس شاہنواز پر مشتمل دو رکنی بنچ نے سابق صدر پرویز مشرف کی درخواست منظور کرتے ہوئے ان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔
اگر حکومت کو فیصلے پر کوئی اعتراض ہے تو وہ 15 دن کے اندر فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرسکتی ہے۔
ادھر سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے سابق صدر پرویز مشرف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے خارج کرنے کی ہدایت کے بعد وزیراعظم نے معاملے پر اپنے سیاسی ساتھیوں سے مشاورت کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وزیراعظم نواز شریف جلد ہی اپنے سیاسی ساتھیوں سے پرویز مشرف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے سے متعلق معاملے پر مشاورت کریں گے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں