کراچی ایئر پورٹ کے نزدیک دہشت گردوں کا حملہ

حملے کے بعد دہشت گردوں کو مار بھگا دیا گیا اب ان کی تلاش کا کام جاری ہے

89169
کراچی ایئر پورٹ کے نزدیک دہشت گردوں کا حملہ

جدید ہتھیاروں سے لیس ملزمان نے کراچی ایئرپورٹ سے متصل اے ایس ایف کے کیمپ نمبر 2 پر دھاوا بول دیا جب کہ اے ایس ایف، رینجرز اور پولیس اہلکاروں کی جانب سے جوابی کارروائی کی گئی۔ اے ایس ایف ذرائع کا کہنا ہے گاڑی میں 5 حملہ آوروں نے پہلوان گوٹھ اور کچی آبادی والے علاقے سے ایئرپورٹ پر حملہ آور ہونے کی کوشش کی تاہم سکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی۔ حملے کے دوران فائرنگ سے پورا علاقہ گونج اٹھا جب کہ علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے جوابی کارروائی میں دہشت گردوں کا حملہ پسپا کر دیا گیا ہے جب کہ حملہ آور گلستان جوہر کی جانب فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے جس مقام سے حملہ کیا سیکیورٹی فورسز نے اس کا محاصرہ کر کے دہشت گردوں کی تلاش کے لئے آپریشن شروع کر رکھا ہے جبکہ علاقے کی فضائی نگرانی بھی کی جا رہی ہے۔ دوسری جانب دہشت گردوں کے حملے کے باعث عارضی طور پر معطل ہونے والی پروازوں کو بحال کر دیا گیا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے رہنما خالد عمر خراسانی نے اپنے ایک پیغام میں کراچی میں اے ایس ایف اکیڈمی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ایک بار پھر ایئرپورٹ میں آگئے ہیں۔

 



ٹیگز:

متعللقہ خبریں