کراچی ائیر پورٹ کو کلئِیر کرواالیا گیا،جھڑپوں میں 18 افراد ہلاک

جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ میں داخل ہونے والے دہشتگردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ دہشتگردی کی اس کارروائی کے دوران اب تک 18 افراد جاں بحق جبکہ 12 دہشتگرد بھی ہلاک ہوچکے ہیں۔

87347

جدید اسلحہ سے لیس کم از کم 12 دہشتگرد اولڈ ٹرمینل فوکر گیٹ سے ایئرپورٹ کے اندرونی حصے میں داخل ہوئے جہاں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مزاحمت پر اے ایس ایف کے 4 اہلکار شہید ہوگئے جس کے بعد دہشتگردوں نے دستی بموں سے حملہ کرتے ہوئے ایئرپورٹ کے اندرونی حصے میں جانے کی کوشش کی تاہم دہشتگردوں سے نمٹنے کے لئے پولیس، رینجرز ، پاک فوج سمیت ایلیٹ فورس اور اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کے دستوں نے آپریشن میں حصہ لیا اور 5 گھنٹے سے زائد جاری رہنے والے مقابلے کے بعد10 دہشتگرد مار گرائے۔ دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں اب تک اے ایس ایف اہلکار، رینجرز ، پولیس اہلکار جبکہ نجی ایئرلائن کے ملازم سمیت 18 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
دوسری جانب غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی نے دعویٰ کیا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق کراچی ایئرپورٹ کےٹرمینل ون کو کلیئرکرالیا گیا ہے، سیکیورٹی فورسزکےآپریشن میں10 دہشت گرد مارے گئے ہیں، حملہ کرنے والے تمام دہشت گردغیرملکی تھے، جبکہ اب بھی 3 دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع ہے، ایئرپورٹ پرسیکیورٹی فورسز نے دوبارہ پوزیشن سنبھال کر آپریشن کا دوبارہ سے آغاز کردیا گیا ہے۔

ٹیگز:

متعللقہ خبریں