صدر ممنون حسین کا پارلیمینٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب

81074
صدر ممنون حسین کا پارلیمینٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب

صدر مملکت ممنون حسین نے آئین کی بالا دستی اور جمہوریت کی ترقی کو لازم و ملزوم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جمہوریت کشیدگی، محاذ آرائی، مخالفت برائے مخالفت اور انتقام کا نام نہیں ،اس کی روح مفاہمت، عفو و درگذر، قوت برداشت اور باہمی تعاون سے عبارت ہے ،ریاستی ادارے ملکی قوانین کے تحت اپنے فرائض سر انجام دیں، سیاسی پسند و ناپسند کو اپنی کسوٹی نہ بنائیں،لوڈ شیڈنگ، مہنگائی ، بیروزگاری اور دہشت گردی جیسے مسائل کوحل کرنے کے لئے میسر قومی وسائل کو نہایت دانشمندی ، حقیقت پسندی اور دور اندیشی کے ساتھ بروئے کار لایا جا رہا ہے،ہمیں تمام مسا ئل کا حل آئین کے اندر رہتے ہوئے مروجہ جمہوری طریقے کے ذریعے ڈھونڈنا ہے ،درپیش مشکلات پر قابو پانے کے لئے اجتماعی جدوجہد، باہمی تعاون اور مفاہمت ناگزیر ہیں، اقتصادی استحکام کے بغیر ترقی اور خوشحالی کا تصور ممکن نہیں، ریاستی اداروں کے درمیان تعاون اور افہام و تفہیم کی فضاءکو برقرار رکھنا وقت کا اہم تقاضا ہے،تمام سول اور عسکری ادارے بڑی خوش اسلوبی کے ساتھ اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں، حکومت میڈیا پر کسی قسم کی پابندی کا تصور بھی نہیں کر سکتی،میڈیا کو اپنی آزادی کے ساتھ ساتھ اپنی ذمہ داریوں اور حدود کا یکساں طور پر احساس کرنا چاہیے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں