تحریک انصاف کسی اتحاد کا حصہ نہیں بنے گی:عمران خان

ان کی جماعت جمہوریت پر یقین رکھتی ہے اور جمہوری اقدامات کے ذریعے ہی حکومت تبدیل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔وہ کسی اتحاد کا حصہ بننے کے لیے لندن نہیں آئے ہیں بلکہ وہ اپنے بچوں کے ساتھ چھٹیاں گزارنے آئے ہیں

78627
تحریک انصاف کسی اتحاد کا حصہ نہیں بنے گی:عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کسی الائنس کا حصہ نہیں بنے گی۔
انہوں نے کہا کہ ان کی جماعت جمہوریت پر یقین رکھتی ہے اور جمہوری اقدامات کے ذریعے ہی حکومت تبدیل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ کسی اتحاد کا حصہ بننے کے لیے لندن نہیں آئے ہیں بلکہ وہ اپنے بچوں کے ساتھ چھٹیاں گزارنے آئے ہیں۔
ایک نجی ٹی وی سے گفتگو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ چھٹیاں گزارنے کے سوا ان کا یہاں اور کوئی مشن نہیں ۔ اس سے قبل اپنے ٹوئٹر پیغام میں عمران خان نے وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے دورہ بھارت کے دوران اپنے بیٹے حسین نواز کے ہمراہ سٹیل کے بڑے بھارتی تاجر جندال کی رہائش گاہ کا دورہ کرنے پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں شریف خاندان کے اثاثے دگنے ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کسی بھی مغربی رہنما کا کوئی کاروبار نہیں تاہم شریف خاندان کا شمار برطانیہ کے بڑے سرمایہ کاروں میں ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ بھارت میں وزیراعظم نواز شریف کے پاس حریت پسند کشمیری رہنماؤں سے ملاقات کا وقت نہیں تھا لیکن وہ اپنا بزنس بڑھانے کے لئے اپنے بیٹے کے ہمراہ بزنس ٹائیکون جندال سے ملنے ان کے گھر چلے گئے ، نواز شریف کا یہ اقدام مفادات سے متصادم اور انکی گمراہ کن ترجیحات کا عکاس ہے ۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف اپنا پیسہ وطن واپس لانے کے بجائے دوسرے ممالک کے دورے کر کے وہاں کے سرمایہ کاروں کو یہاں پیسہ لگانے کی ترغیب دے رہے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں