افغانستان میں ملبے تلے دبے افراد کے زندہ بچنے کو کوئی امیدا با

افغانستان کے شمال مشرق میں صوبہ بدخشاں کے گورنر شاہ ولی ادیب نے اب بارک دیہات میں جمعے کے روز مٹی کے تودے کے نیچے دبے ہوئے اڑھائی ہزار افراد کے زندہ بچنے کی کوئی امید باقی نہ رہنے سے آگاہ کیا ہے۔

62619

انہوں نے کہا کہ علاقے میں دو ہزار کے قریب افراد کے اپنے گھروں میں ہی مٹی تلے دب جانے والوں کے بچنے کی اب کوئی امید نہیں ہے۔
ہفتے کے روز حکام نے سرکاری طور پر لاپتہ افراد کی تلاش معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔
گاؤں اب بارک میں کھدائی کے لیے بھیجی گئی مشینیں استعمال ہوئے بغیر ہی واپس آ گئیں ہیں کیونکہ متاثرہ علاقے تک رسائی حاصل کرنا ممکن نہیں تھا۔
افغانستان میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور مزید مٹی کے تودے گرنے کا خطرہ لاحق ہے۔ ہزاروں افراد نے قریبی ٹیلوں پر پناہ لے رکھی ہے۔اقوامِ متحدہ کی ایک ٹیم بھی علاقے میں نقصان کا جائزہ لینے کے لیے بھیجی گئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق مٹی کے تودے گرنے سے ایک ہزار کے لگ بھگ گھر تباہ ہو گئے ہیں۔
متاثرہ افراد کو امداد فراہم کرنے کے لیے ترکی کی تعاون اور کوارڈینیشن ایجنسی تیکا نے دیگر امدادی تنظیموں کے ساتھ مل کر امدادی کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

ٹیگز:

متعللقہ خبریں