افغانستان: تودے تلے دبنے والوں کے زندہ ہونے کی امید ختم ہو گئی

امدادی ٹیموں نے ملک کے شمال مشرقی علاقے میں 2 روز قبل مٹی اور گارے تلے دبنے والوں کی تلاش کا کام بند کر دیا ہے

62402
افغانستان: تودے تلے دبنے والوں کے زندہ ہونے کی امید ختم ہو گئی

افغانستان کے صوبہ بدخشاں کے گاؤں آب بارک میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے تودے تلے دبنے والوں کے زندہ ہونے کی امید ختم ہو گئی ہے۔

امدادی ٹیموں نے ملک کے شمال مشرقی علاقے میں 2 روز قبل مٹی اور گارے تلے دبنے والوں کی تلاش کا کام بند کر دیا ہے۔

سانحہ پیش آنے کے بعد 350 لاشیں نکالی گئی ہیں جبکہ خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مٹی تلے دبنے والے افراد کی تعداد 2 ہزار تک ہے۔

اقوام متحدہ کے حکام کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق پہلی لینڈ سلائیڈنگ کے بعد تودے تلے دبنے والوں کو بچانے کے لئے لوگ جمع ہوئے اور اس دوران دوسری دفعہ لینڈ سلائیڈنگ ہوئی جس میں بچانے کے لئے جمع لوگ بھی مٹی تلے دب گئے۔

اطلاع کے مطابق ایک پہاڑ کے نصف حصے نے بارشوں کی وجہ سے زمین کی طرف گر کے ایک پورے گاؤں کو نقشے سے مٹا دیا۔

خطرہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ بارشیں جاری رہنے کی صورت میں پہاڑ کا باقی ماندہ نصف حصہ بھی بچے کُھچے گاؤں پر گر سکتا ہے ۔

حادثے میں 300 سے زائد گھر زیر زمین چلے گئے ہیں اور 4 ہزار افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔

متاثرہ علاقے میں ادویات اور  پینے کے صاف پانی کا مسئلہ شدت اختیار کر گیا ہے۔

نیٹو کے حاکم کے مطابق وہ مدد کے لئے تیار بیٹھے ہیں لیکن افغان حکومت کی طرف سے اس معاملے میں کوئی طلب موصول نہیں ہوئی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں