ترکیہ کی غزہ کے لوگوں کو امداد فراہم کرنے کا سلسلہ جاری

یہ جہاز 5 ہزار 66 ٹن امداد سے لدا ہوا تھا جس میں خوراک، بچوں کے سامان، سلیپنگ بیگز اور گلوٹین سے پاک مصنوعات شامل تھیں، جو اسرائیل کے حملے کی زد میں غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے فراہم کی گئی ہیں

2135609
ترکیہ کی غزہ کے لوگوں کو امداد فراہم کرنے کا سلسلہ جاری

غزہ پہنچانے کے لیے ترک ہلال احمر کی قیادت میں تیار کردہ 5 ہزار 66 ٹن انسانی امدادی سامان لے کر گیارہواں  بحری جہاز کل مرسین بین الاقوامی بندرگاہ سے روانہ  ہوگیا ۔

یہ جہاز 5 ہزار 66 ٹن امداد سے لدا ہوا تھا جس میں خوراک، بچوں کے سامان، سلیپنگ بیگز اور گلوٹین سے پاک مصنوعات شامل تھیں، جو اسرائیل کے حملے کی زد میں غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے فراہم کی گئی ہیں ۔

یہ جہاز مصر کی العریش بندرگاہ تک پہنچے گا، جو غزہ کے قریب ترین علاقہ ہے، جس کا سمندری سفر تقریباً دو دن تک جاری رہے گا۔

یہاں سے جہاز سے اتارے جانے والے انسانی امدادی سامان کو ٹرکوں کے ذریعے رفح بارڈر گیٹ تک پہنچایا جائے گا۔

کسٹم کے طریقہ کار کے بعد، مواد فلسطینی ہلال احمر کو پہنچایا جائے گا اور غزہ میں ضرورت مندوں تک پہنچایا جائے گا۔



متعللقہ خبریں