اسرائیل نے لبنان کے متعدد مقامات کو نشانہ بنا ڈالا

اسرائیلی ڈراونز نے  اسرائیلی سرحدوں سے  تقریباً 80 کلومیٹر دور بعلبیک شہر کے صفری قصبے میں ایک عمارت کو نشانہ بنایا

2135676
اسرائیل نے لبنان کے متعدد مقامات کو نشانہ بنا ڈالا

وسطی لبنان کے شہر بعلبیک میں ایک عمارت پر اسرائیلی فوج کے فضائی حملے میں 3 شہری زخمی ہوگئے۔

لبنان کی سرکاری ایجنسی این این اے کی خبر کے مطابق اسرائیلی ڈراونز نے  اسرائیلی سرحدوں سے  تقریباً 80 کلومیٹر دور بعلبیک شہر کے صفری قصبے میں ایک عمارت کو نشانہ بنایا۔

حملے میں عمارت میں موجود 3 شہری زخمی ہوئے اور عمارت مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔

اسرائیلی فوج نے بھی صفری پر فضائی حملہ کرنے کی  تصدیق کی ہے اور اعلان کیا ہے کہ اس کے جنگی طیاروں نے لبنان کے جنوب میں واقع قصبوں رامے، آیت الشعب اور مرواحین کو نشانہ بنایا ہے۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے فائرنگ  کیے جانے والے مقامات کو ہدف بنایا ہے۔



متعللقہ خبریں