اسرائیل-حماس مذاکرات دوحہ میں شروع ہو گئے

اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی مذاکرات قطر کے دارالحکومت دوحہ میں دوبارہ شروع ہو گئے ہیں

2117234
اسرائیل-حماس مذاکرات دوحہ میں  شروع ہو گئے

اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی مذاکرات قطر کے دارالحکومت دوحہ میں دوبارہ شروع ہو گئے ہیں۔

اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں اسرائیلی  خفیہ ایجنسی کے سربراہ نے قطری اور  مصری ثالثوں سے ملاقات کی ہے۔

 اسرائیلی  چینل 12 نےبتایا ہے کہ حماس- اسرائیل جنگ بندی بلواسطہ مذاکرات دو ہفتےتک جاری رہ سکتے ہیں  جن میں حماس کے لیڈر یحیی سنوار بھی شامل ہیں۔

اس سے پیشتر اسرائیلی اخبار ہاریٹز نے اطلاع دی تھی کہ  غزہ میں قید 40 اسرائیلی اسیروں کی رہائی کے بدلے42 روزہ جنگ بندی  کا موضوع بھی مذاکرات میں زیر غور لایا جائے گا۔

 اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ  غزہ میں اس وقت زندہ یا مردہ حالت میں 136 اسرائیلی اسیر موجود ہیں جبکہ حماس  کی  عسکری شاخ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے غزہ پر حملوں میں  70 اسرائیلی اسیر ہلاک ہو چکے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں