لبنان: اسرائیل، 60 ہزار سے زائد زیتون کے درخت جلا چُکا ہے

اسرائیل، ممنوعہ فاسفورس بموں کے ساتھ حملے کر کے، 60 ہزار سے زائد زیتون کے درخت جلا چُکا ہے: وزیر زراعت عباس الحاج حسن

2112109
لبنان: اسرائیل، 60 ہزار سے زائد زیتون کے درخت جلا چُکا ہے

لبنان نے کہا ہے کہ اسرائیل، ممنوعہ فاسفورس بموں کے ساتھ حملے کر کے، 60 ہزار سے زائد زیتون کے درخت جلا چُکا ہے۔

لبنان کے وزیر زراعت عباس الحاج حسن نے دارالحکومت بیروت میں اقوام متحدہ کی عمارت میں جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "اسرائیل ہر روزلبنان کے جنوب میں ممنوعہ وائٹ فاسفورس بم برسا رہا ہے۔ ان بمباریوں کی وجہ سے 657 سے زائد مقامات پر آگ لگ گئی اور 6 ہزار ہیکٹر سے زائد جنگلاتی و زرعی اراضی جل کر راکھ ہو چکی  ہے"۔

وزیر زراعت حسن نے کہا ہے کہ "اسرائیلی حملوں نے 60 ہزار سے زائد زیتون کے درخت جلا ڈالے اور 2 ہزار ہیکٹر سے زیادہ اراضی تباہ کر ڈالی ہے"۔

انہوں نے 6 مہینوں سے غزّہ پر جاری اسرائیلی حملوں کی بھی مذّمت کی ہے۔



متعللقہ خبریں