غزہ پر اسرائیلی حملے جاری

سرکاری فلسطینی ایجنسی WAFA کی خبر کے مطابق اسرائیلی فوج نے عوام کو بھوکا پیاسا چھوڑ کر  130ویں روز بھی غزہ کی پٹی پر اپنے حملے جاری رکھے  ہوئے ہیں

2101464
غزہ پر اسرائیلی حملے جاری

7 اکتوبر سےجاری  غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے حملوں میں کم از کم 12 ہزار 300 بچوں اور 8 ہزار 400 خواتین سمیت 28 ہزار 340 فلسطینی شہید اور 67 ہزار 984 زخمی ہوگئے ہیں ۔

سرکاری فلسطینی ایجنسی WAFA کی خبر کے مطابق اسرائیلی فوج نے عوام کو بھوکا پیاسا چھوڑ کر  130ویں روز بھی غزہ کی پٹی پر اپنے حملے جاری رکھے  ہوئے ہیں۔

صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ غزہ کے وسطی علاقے میں واقع نصرت پناہ گزین کیمپ کو جنگی طیاروں نے نشانہ بنایا، حملے میں 5 افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے  ہیں ۔

غزہ کے جنوب میں رفح شہر کے البرازیل ضلع میں کیے گئے فضائی حملے میں ایک بچہ جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہوئے۔

خان یونس شہر کے مشرقی اور مغربی علاقوں میں توپ خانے سے حملے بھی کیے گئے ہیں ۔

دوسری جانب خان یونس کے ناصر اسپتال میں بجلی مکمل طور پر منقطع ہوگئی ہے ۔

اطلاع کے مطابق  غزہ کی پٹی کے وسط میں المغازی پناہ گزین کیمپ پر بمباری کی گئی اور وہاں بھی متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں