امریکی اور برطانوی افواج کے حوثیوں کے زیر کنٹرول شہروں پر حملے

X سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر حوثیوں کے المصیرہ ٹیلی ویژن چینل کی پوسٹ کے مطابق، امریکہ اور برطانیہ نے کل الحدیدہ شہر کے القصیب علاقے پر حملہ کیا

2098104
امریکی اور برطانوی افواج کے حوثیوں کے زیر کنٹرول شہروں پر حملے

یمنی  حوثیوں نے اعلان کیا ہے کہ امریکی اور برطانوی افواج نے ملک کے مغرب میں بحیرہ احمر کے ساحل پر واقع الحدیدہ شہر پر حملہ کیا۔

X سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر حوثیوں کے المصیرہ ٹیلی ویژن چینل کی پوسٹ کے مطابق، امریکہ اور برطانیہ نے کل الحدیدہ شہر کے القصیب علاقے پر حملہ کیا۔

حوثیوں سے وابستہ ایک اور ویب سائٹ کے دفتر  پرکئی بار  فضائی حملے کیے گئے۔

المصیرہ ٹیلی ویژن چینل نےاطلاع دی تھی  کہ امریکی اور برطانوی افواج نے کل صبح الحدیدہ اور صعدہ شہروں پر 15 حملے کئے۔

 



متعللقہ خبریں