اردن: الصفدی مصر کے دورے پر، صفدی۔شکری ملاقات، غزّہ پر بات چیت

صفدی نے قاہرہ میں اپنے مصری ہم منصب سامح شکری کے ساتھ ملاقات میں غزّہ کے حالات اور فائر بندی کے لئے دو برادر ملکوں کے درمیان جاری مشاورت پر بات چیت کی ہے: اردن وزارت خارجہ

2081286
اردن: الصفدی مصر کے دورے پر، صفدی۔شکری ملاقات، غزّہ پر بات چیت

اردن اور مصر نے غزّہ میں جاری 82 روزہ اسرائیلی حملوں، علاقے کے حالات اور فائر بندی کی کوششوں پر بات چیت کی ہے۔

اردن وزارت خارجہ کے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق اردن کے وزیر خارجہ ایمن الصفدی  مصر کے سرکاری دورے پر ہیں۔ صفدی نے دارالحکومت قاہرہ میں اپنے مصری ہم منصب سامح شکری کے ساتھ ملاقات میں غزّہ کے حالات، فائر بندی کے لئے دو برادر ملکوں کے درمیان جاری مشاورت اور ربط و ضبط مرحلے پر بات چیت کی ہے۔

دونوں وزرائے خارجہ نے فلسطینی عوام  کو بین الاقوامی تحفظ کی فراہمی اور علاقے کے لئے کافی مقدار میں، عاجل اور مسلسل انسانی امداد  کی ترسیل پر غور کیا ہے۔ وزراء نے فائر بندی اور اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے 22 دسمبر کو منظور کردہ اور غزّہ میں انسانی امداد پہنچانے سے متعلقہ فیصلہ نمبر 2720 کے اطلاق  کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے۔

اردن وزارت خارجہ  کےبیان کے مطابق مذاکرات میں وزراء نے کہا ہے کہ مشترکہ اہمیت کے حامل موضوعات اور علاقائی بحرانوں کے حل کی کوششوں میں باہمی تعاون کو تقویت دینا دونوں ملکوں کی مشترکہ خواہش ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی و تجارتی تعلقات کا فروغ نہایت اہمیت کا حامل ہے۔



متعللقہ خبریں