اسرائیل کے غزہ پر حملے،مزید 241 فلسطینی جاں بحق

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ  اس کے طیاروں نے  24 گھنٹوں کے دوران غزہ کے 100 سے زائد مقامات پر بمباری کی ،خان یونس  میں دو مکانوں کو نشانہ بنایا گیا جن میں متعددہلاکتیں رونما ہوئی ہیں

2081034
اسرائیل کے غزہ پر حملے،مزید 241 فلسطینی جاں بحق

غزہ پر اسرائیلی حملوں میں ہلاک شدگان کی تعداد 241 کے اضافے سے 20915 ہو گئی ہےجبکہ 54918 افراد زخمی ہیں۔

 اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ  اس کے طیاروں نے  24 گھنٹوں کے دوران غزہ کے 100 سے زائد مقامات پر بمباری کی ،خان یونس  میں دو مکانوں کو نشانہ بنایا گیا جن میں متعددہلاکتیں رونما ہوئی ہیں۔

 اسرائیل کے جنگی بحری جہازوں نے  نصیرات مہاجر کیمپ کے مغرب میں حملہ کیا  جبکہ حالیہ 24 گھںٹوں کے دوران 241 فلسطین جان بحق اور 382 زخمی ہو چکے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج اور فلسطینی گروہوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ان جھڑپوں کی ویڈیو  حماس کی عسکری شاخ القسام بریگیڈ نے جاری کی ہے  جس میں اسرائیلی فوجیوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں