فلسطین، رفح شہر پر اسرائیلی حملوں میں 25 فلسطینی ہلاک

ہلاک شدگان میں  اخباری نمائندہ  عادل زوراب  بھی شامل تھا۔  اسرائیلی حملوں  میں7 اکتوبر سے ابتک  اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والے   فلسطینی  صحافیوں کی تعداد 96 ہو گئی

2078142
فلسطین، رفح شہر پر اسرائیلی حملوں میں 25 فلسطینی ہلاک

غزہ کی پٹی کے جنوب میں رفح شہر میں اسرائیلی فوج کے حملوں میں 25 فلسطینی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

اسرائیل کے حملے غزہ کے جنوب میں رفح شہر میں زور پکڑ رہے ہیں ۔

ان حملوں میں  خواتین اور بچوں سمیت کم ازکم 25 افراد لقمہ  اجل بن گئے۔

ہلاک شدگان میں  اخباری نمائندہ  عادل زوراب  بھی شامل تھا۔  اسرائیلی حملوں  میں7 اکتوبر سے ابتک  اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والے   فلسطینی  صحافیوں کی تعداد 96 ہو گئی ہے۔

رفح کے علاوہ اسرائیلی فوج نے نصرت پناہ گزین کیمپ، خان یونس اور دیر بیلہ کے علاقوں پر بھی بمباری کی۔

7 اکتوبر سے اسرائیل کی زد میں آنے والے 22 ہسپتال اور 53  مرکزصحت میں خدمات منقطع  ہیں۔ 300 طبی عملے کا قتل عام کیا گیا۔ 90 اسکول اور یونیورسٹیاں ناکارہ ہو گئیں۔

غزہ میں جھڑپیں جاری ہیں۔

القسام بریگیڈز نے اسرائیلی فوجیوں کو لے جانے والی گاڑی کو نشانہ بنانے کی ویڈیو شیئر کی۔ خان یونس کے مشرق میں حملے میں گائیڈڈ اینٹی ٹینک میزائل استعمال کیے گئے۔

اس حملے کے نتیجے میں اسرائیلی فوجیوں کے  ہلاک اور زخمی ہونے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اسرائیل  کا کہنا ہے کہ غزہ میں جھڑپوں میں اس کے مزید 2 فوجی مارے گئے ہیں۔ ایک دن میں ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 7 ہوگئی۔

جنگ بندی کا معاہدہ ایک بار پھر ایجنڈے پر ہے۔

امریکی وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک نئے تبادلے کا معاہدہ  عنقریب  ہے۔

 



متعللقہ خبریں