حوثیوں نے مزید ایک بحری جہاز کو نشانہ بنا ڈالا

حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور عملے کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات میں اضافہ کیا جائے گا

2077205
حوثیوں نے مزید ایک بحری جہاز کو نشانہ بنا ڈالا

یمن میں ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغی بحیرہ احمر میں بحری جہازوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

برطانیہ میں قائم انٹیلی جنس کمپنی ایمبرے کی جانب سے دیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ حوثیوں کے فضائی حملے کے نتیجے میں الجسرہ نامی لائبیریا کے  پرچم بردار  کارگو جہاز میں آگ  بھڑک اٹھی۔

بحری جہاز کی آپریٹر جرمن کمپنی ہاپاگ لائیڈ نے اعلان کیا کہ حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور عملے کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات میں اضافہ کیا جائے گا۔

حوثیوں نے پیر کو آبنائے باب المندب میں ناروے کے  پرچم بردارٹینکر "STRında" کو میزائل سے نشانہ بنایا تھا۔

حوثیوں نے اعلان کیا کہ وہ اسرائیل جانے والے تمام بحری جہازوں کو نشانہ بنائیں گے، چاہے ان کا تعلق کسی بھی  ملک  سے کیوں  نہ ہو،  جس کے بعد امریکہ، فرانس اور انگلینڈ کے جنگی  بحری جہازوں نے  اس علاقے میں گشت کرنا شروع کر دیا تھا۔



متعللقہ خبریں