ایران ہمارے خلاف شام میں بر سر پیکار ہے :پینٹاگون

امور دفاع میں ایک سینیر امریکی اہلکار نے کہا ہےکہ تہران عراق اور شام میں امریکی افواج کے خلاف اپنے ایجنٹوں کے حملوں کا ذمہ دار ہے

2056750
ایران ہمارے خلاف شام میں بر سر پیکار ہے :پینٹاگون

مشرقی شام میں ایرانی پاسداران انقلاب اور متعلقہ گروپوں کے زیر استعمال دو تنصیبات کے خلاف امریکہ کے حملے کے بعد پینٹاگان نے فیصلہ کن پیغام بھیجا ہے۔

امور دفاع میں ایک سینیر امریکی اہلکار نے کہا ہےکہ تہران عراق اور شام میں امریکی افواج کے خلاف اپنے ایجنٹوں کے حملوں کا ذمہ دار ہے۔

 خبرکے مطابق، انہوں نے وضاحت کی کہ شام میں امریکی فضائی حملوں میں F-16 طیاروں کا استعمال کرتے ہوئے ہتھیاروں اور گولہ بارود کے ڈپو کو نشانہ بنایا گیا۔

مشرقی شام میں ایرانی پاسداران انقلاب اور متعلقہ گروپوں کے زیر استعمال دو تنصیبات کے خلاف امریکہ کے حملے کے بعد پینٹاگان نے فیصلہ کن پیغام بھیجا ہے۔

محکمہ دفاع میں ایک سینیر امریکی اہلکار نے کہا ہےکہ تہران عراق اور شام میں امریکی افواج کے خلاف اپنے ایجنٹوں کے حملوں کا ذمہ دار ہے۔

 انہوں نے وضاحت کی کہ شام میں امریکی فضائی حملوں میں F-16 طیاروں کا استعمال کرتے ہوئے ہتھیاروں اور گولہ بارود کے ڈپو کو نشانہ بنایا گیا۔

انہوں نے شاندہی کی کہ ان کے ملک نے شام میں حملوں کو اسرائیل کے ساتھ مربوط نہیں کیا۔

 واضح رہے کہ یہ بات امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کے کل شام کے اعلان کے بعد سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ امریکی نے مشرقی شام میں ایرانی پاسداران انقلاب کے زیر استعمال دو تنصیبات پر حملے کیے ہیں۔

آسٹن نے ایک بیان میں کہا کہ اپنے دفاع میں درست حملے عراق اور شام میں امریکی اہلکاروں کے خلاف ایرانی  نواز ملیشیاؤں کے 17 اکتوبر سے شروع ہونے والے مسلسل اور زیادہ تر ناکام حملوں کا جواب ہیں۔

انہوں نے وضاحت کی کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے ان حملوں کا حکم یہ واضح کرنے کے لیے دیا تھا کہ امریکہ ایسے حملوں کو برداشت نہیں کرے گا اور اپنا اپنے شہریوں اور اپنے مفادات کا دفاع کرے گا۔

تاہم انہوں نے ساتھ ہی اس بات پر زور دیا کہ ان کا ملک تنازعات کا خواہاں نہیں ہےکسی دوسری دشمنی میں ملوث ہونے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا ہے۔



متعللقہ خبریں