اسرائیلیوں کا تقاضا: نیتان یاہو استعفیٰ دیں

اسرائیلیوں نے نیتان یاہو کو 7 اکتوبر کے واقعات کا ذمہ دار ٹھہرایا اور جنگ کے بعد ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا ہے

2054706
اسرائیلیوں کا تقاضا: نیتان یاہو استعفیٰ دیں

اسرائیل میں کروائے گئے ایک سروے کے 66 فیصد شرکاء نے وزیر اعظم بنیامین نیتان یاہو کو 7 اکتوبر کے واقعات کا ذمہ دار ٹھہرایا اور جنگ کے بعد ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔

اسرائیل کے روزنامہ یڈیوٹ آہرونوٹ نے ملک میں 18 سال سے زائد عمر کے 1442 افراد کی شرکت سے کروائے گئے سروے کی رپورٹ شائع کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سروےمیں شامل 75 فیصد شرکاء نے کہا ہے کہ 7 اکتوبر کو حماس کے عسکری ونگ عزت الدین القاسم بریگیڈ  کی طرف سے شروع کیا گیا "اقصیٰ طوفان " آپریشن اسرائیل کی کمزور سکیورٹی کا نتیجہ ہے اور اس کے ذمہ دار  نیتان یاہو ہیں۔

سروے شرکاء کے 66 فیصد جنگ کے بعد نیتان یاہو سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر رہا ہے اور64 فیصد جنگ کے بعد اسمبلی کی تحلیل اور عام انتخابات کے انعقاد کا متقاضی ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل کے روزنامہ ہیرٹز نے کل جاری کردہ خبر میں کہا تھا کہ نیتان یاہو 7 اکتوبر کے حملوں کا اندازہ نہیں کر سکے۔ وہ خود  اس ذمہ داری سے پہلو بچانے اور اسرائیل فوج کو اس کا ذمہ دار ٹھہرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔



متعللقہ خبریں