14 ٹریلروں پر مشتمل انسانی امداد رفح سرحدی چوکی کے ذریعے غزہ پہنچ گئی

مصر نے غزہ میں خوراک، ادویات اور پانی لے جانے والے 14 ٹرکوں کے لیے رفح سرحدی چوکی کو آمدورفت کے لیے کھول دیا

2054446
14 ٹریلروں پر مشتمل انسانی امداد رفح سرحدی چوکی کے ذریعے غزہ  پہنچ گئی

اسرائیلی ناکہ بندی کے تحت غزہ کی پٹی کے لیے دوسرا امدادی قافلہ رفح   سرحدی چوکی سے داخل ہوا۔

رفح سرحدی چوکی کے پریس آفس کے منیجر وائل ابو محسن نے اپنے بیان میں کہا کہ مصر نے غزہ میں خوراک، ادویات اور پانی لے جانے والے 14 ٹرکوں کے لیے رفح سرحدی چوکی کو آمدورفت کے لیے کھول دیا۔

ابو محسن نے بتایا کہ یہ ٹرک اقوام متحدہ ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین برائے مشرق وسطی کو پہنچائے جائیں گے اور پھر فلسطینیوں میں تقسیم کیے جائیں گے۔

مارٹن گریفتھس، اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے انسانی امور اور ہنگامی امداد کے کوآرڈینیٹر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ   کو بھیجی گئی 14 ٹریلروں پر انسانی امداد  احیتاج مند لاکھوں انسانوں   کے لیے  امید کی ایک چھوٹی سی  کرن ثابت ہو گی۔

 

 



متعللقہ خبریں