اسرائیل میں 80 فیصد عوام نے 7 اکتوبرکے حملوں کا زمہ دار وزیراعظم نتان یا ہو کو قرار دیا ہے

اسرائیل کے "Maariv" اخبار نے لازار ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے 510 اسرائیلیوں پر کیے گئے سروے کے نتائج شائع کیے ہیں

2053674
اسرائیل میں 80 فیصد عوام نے 7 اکتوبرکے حملوں کا زمہ دار وزیراعظم نتان یا ہو کو قرار دیا ہے

اسرائیل میں 80 فیصد عوام نے 7 اکتوبر کو حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز کے حملے کا ذمہ دار وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کو ٹھہرایا ہے۔

اسرائیل کے "Maariv" اخبار نے لازار ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے 510 اسرائیلیوں پر کیے گئے سروے کے نتائج شائع کیے ہیں۔

سروے کے مطابق 7 اکتوبر کو قسام بریگیڈز کے حملے کا 80 فیصد اسرائیلیوں نے نیتن یاہو کو ذمہ دار ٹھہرایا۔ "صرف 8 فیصد اسرائیلیوں نے نیتن یاہو کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایا۔ 12 فیصد نے کہا کہ ان کی کوئی رائے نہیں ہے۔

بتایا گیا ہے کہ اسرائیل میں 65 فیصد لوگ ملک کے مستقبل کے بارے میں پرامید ہیں جب کہ 25 فیصد منفی ہیں اور سروے کے نتائج کے مطابق یہ بات نوٹ کی گئی ہے کہ اگر ملک میں انتخابات ہوتے ہیں تو سیاسی جماعتیں جو حکومت سازی پارلیمنٹ کی 120 میں سے صرف 43 نشستیں حاصل کر سکتی ہے۔

حماس کے عسکری ونگ، قسام بریگیڈز نے 7 اکتوبر کو اعلان کیا کہ اس نے اسرائیل پر " طوفانِ اقصیٰ  " کے نام سے ایک جامع حملہ کیا ہے اور  غزہ سے اسرائیل کی طرف ہزاروں راکٹ فائر کیے گئے، مسلح گروپ علاقے کی بستیوں میں داخل ہوئے۔

اسرائیلی فوج نے یہ بھی اعلان کیا کہ اس نے جنگی طیاروں سے غزہ کی پٹی کے خلاف آہنی تلواروں کا آپریشن شروع کیا ہے۔

اسرائیلی حملوں میں 4 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور 12 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہوئے۔



متعللقہ خبریں