مصر، دعوی فلسطین کی تحلیل کو مسترد کرتا ہے: سامح شُکری

مصر، فلسطینیوں کو ہمسایہ ممالک کی طرف ہجرت پر مجبور کر کے، فلسطین دعوے کی تحلیل کو مسترد کرتا ہے: وزیر خارجہ سامح شُکری

2053701
مصر، دعوی فلسطین کی تحلیل کو مسترد کرتا ہے: سامح شُکری

مصر کے وزیر خارجہ سامح شُکری نے کہا ہے کہ "مصر، فلسطینیوں کو ہمسایہ ممالک کی طرف ہجرت پر مجبور کر کے، فلسطین دعوے کی تحلیل کو مسترد کرتا ہے"۔

شُکری نے ،سرکاری ملاقاتوں کے لئے دارالحکومت قاہرہ میں موجود، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گٹرس کے ساتھ ملاقات کی۔

دو طرفہ مذاکرات کے بعد منعقدہ  مشترکہ پریس کانفرنس میں شُکری نے کہا ہے کہ "مذاکرات میں ہم نے غزّہ کی صورتحال اور انسانی امداد کی ترسیل کے موضوعات پر بات چیت کی ہے۔ غزّہ تک انسانی امداد کی رسائی کے لئے عسکری آپریشنوں کا رُکنا ضروری ہے"۔

شُکری نے کہا ہے کہ ہم، غزّہ کو امداد بھیجنے کے لئے رفاح سرحدی چوکی کو مستقل کھُلا رکھنے کے بارے میں پُرعزم ہیں۔ علاقے میں تناو میں کمی کرنے، فائر بندی  کو یقینی بنانے اور غزّہ  کے لئے  امدادی سامان  کی باقاعدہ ترسیل ضروری ہے"۔

انہوں نے کہا ہے کہ" اقوام متحدہ کے اداروں اور امدادی تنظیموں کو ہدف بنایا جانا بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔ مصر، غزّہ اور دریائے اردن کے مغربی کنارے سے فلسطینیوں کو ہمسایہ ممالک کی طرف دھکیل کر ،فلسطین دعوے کی تحلیل کو مسترد کرتا ہے"۔

وزیر خارجہ سامح شُکری نے کہا ہے کہ "دو حکومتی حل کے لئے مذاکرات کی طرف واپس پلٹنے کے علاوہ اور کوئی متبادل حل موجود نہیں ہے"۔



متعللقہ خبریں