غزہ پر بمباری کا سلسلہ جاری،ہلاکتیں 3 ہزار سے زائد ہوگئیں

اسرائیلی فوج نے ایک ہی روز میں مزید 433 فلسطینیوں کو ہلاک کر دیا جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد ساڑھے 3 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے جبکہ 13 ہزار فلسطینی زخمی ہیں

2052993
غزہ پر بمباری کا سلسلہ جاری،ہلاکتیں 3 ہزار سے زائد ہوگئیں

اسرائیلی فوج نے ایک ہی روز میں مزید 433 فلسطینیوں کو ہلاک کر دیا جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد ساڑھے 3 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے جبکہ 13 ہزار فلسطینی زخمی ہیں۔

غزہ میں اسرائیلی فضائیہ نے 24 گھنٹے کے دوران ایک اور ہسپتال اور مسجد کو نشانہ بنایا ، مغربی علاقے میں واقع ہلال احمر کے ہیڈ کوارٹر اور القدس ہسپتال کے قریبی علاقے پر 30 منٹ تک رہائشی عمارتوں اور سڑکوں پر بمباری کی گئی ، بموں کے ٹکڑے ہلال احمر کے ہیڈکوارٹر میں بھی گرے، فلسطینی وزارت صحت کے مطابق القدس ہسپتال میں 8 ہزار پناہ گزین موجود ہیں۔

 الشفا ہسپتال کے نواحی علاقے کو بھی بمباری کا نشانہ بنایاگیا جس میں بڑے پیمانے پر شہادتیں ہوئیں ،  غزہ کے جبالیہ پناہ گزین کیمپ میں دو گھروں پر اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے بمباری کی گئی، ایک واقعے میں 27 اور دوسرے میں ایک ہی خاندان کے 13 افراد  ہلاک اور 15 زخمی ہوئے۔

اقوام متحدہ کے تحت خان یونس میں چلنے والے سکول پر بھی بمباری کی گئی، جس سے کئی افراد ہلاک ہوئے ۔

یاد رہے کہ اسرائیل نے انتہائی گنجان آباد غزہ کی پٹی کی مکمل ناکہ بندی کر رکھی ہے، غزہ کی جانب خوراک اور ادویات کی ترسیل روک دی گئی ہے اور تمام گذرگاہوں کو بند کردیا گیا ہے۔ 

اقوام متحدہ کے مطابق غزہ پر بمباری کے بعد وہاں سے قریباً 10 لاکھ فلسطینیوں نے نقل مکانی کی ہے جنھیں ’فوری مدد‘ کی ضرورت ہے تاہم غزہ کیلئے انسانی امداد کی اقوام متحدہ کی قرارداد کو ویٹو کر دیا ہے ۔

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بدھ کے روز مطالبہ کیا کہ یرغمالیوں کی رہائی اور غزہ تک انسانی امداد کی رسائی کے لیے فوری طور پر انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کی جائے۔

 

اسرائیل نے گزشتہ ہفتے غزہ کی تقریباً نصف آبادی یعنی 1.1 ملین لوگوں کو حکم دیا تھا کہ وہ جنوب کی طرف چلے جائیں کیونکہ وہ اسرائیل کی 75 سالہ تاریخ میں شہریوں پر حماس کے بدترین حملے کے جواب میں زمینی حملے کی تیاری کر رہا ہے۔



متعللقہ خبریں