اسرائیل سے غیر ملکیوں کا انخلاء شروع

متعدد  ممالک اپنے شہریوں کے  اسرائیل سے انخلاء  کے لیے کام جاری رکھے ہوئے ہیں

2049346
اسرائیل سے غیر ملکیوں کا انخلاء شروع

اسرائیل میں موجود غیر ملکی شہریوں کا سکیورٹی خدشات کے پیش نظر انخلاء  کیا  جا رہا ہے۔

متعدد  ممالک اپنے شہریوں کے  اسرائیل سے انخلاء  کے لیے کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔

جرمنی اسرائیل سے اپنے شہریوں کے انخلاء  کی تیاریوں میں مصروف  اور  جرمن فضائی کمپنی Lufthansa اسرائیل کے لیے 4 پروازیں چلا رہی ہے۔

یونان نے اعلان کیا کہ اس نے اسرائیل میں اپنے مزید 90 شہریوں کا انخلاء  کرلیا  ہے۔

برازیل کے صدر لولا ڈی سلوا نے اعلان کیا کہ انخلاء کے لیے بھیجا گیا پہلا طیارہ تل ابیب پہنچ گیا ہے۔

ارجنٹائن  اپنے شہریوں کو اسرائیل سےاپنے  ملک لے جانے کے معاملے پر بھی غور کر رہا ہے۔ ارجنٹائن کے حکام نے بتایا کہ انہوں نے اپنے شہریوں کی واپسی کے لیے مختلف مذاکرات کیے ہیں۔

کولمبیا نے یہ بھی اعلان کیا کہ وہ اپنے شہریوں کو نکالنے کے لیے ایک فوجی طیارہ اسرائیل بھیجے گا۔

اٹلی نے اپنے شہریوں کا  اسرائیل سے اپنا انخلاء شروقع کردیا ہے  اور  پہلے مرحلے میں 200 افراد دارالحکومت روم پہنچ گئے۔

حماس کے عسکری ونگ، قسام بریگیڈز نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ اس نے اسرائیل پر "اقصیٰ طوفان  " کے نام سے ایک جامع حملہ کیا ہے۔ جب کہ غزہ سے اسرائیل کی طرف ہزاروں راکٹ فائر کیے گئے اور  مسلح گروپ علاقے کی بستیوں میں داخل ہوئے۔

اسرائیلی فوج نے یہ بھی اعلان کیا کہ اس نے جنگی طیاروں سے غزہ کی پٹی کے خلاف آہنی تلواروں کے نام سے  فوجی  آپریشن شروع کیا ہے۔

بڑھتی ہوئی کشیدگی میں دونوں طرف سے سینکڑوں ہلاکتیں ہوئی ہیں۔



متعللقہ خبریں