اسرائیل پر حماس کے حملوں کا سلسلہ جاری

غزہ سے شروع کیے گئے حملوں کے نتیجے میں زخمی ہونے والے اسرائیلیوں کی تعداد بڑھ کر 2315 ہو گئی جن میں سے 365 کی حالت تشویشناک ہے

2048083
اسرائیل پر حماس کے حملوں کا سلسلہ جاری

 

اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ ہفتے کے روز شروع ہونے والے حماس کے حملوں میں ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 73 ہو گئی ہے۔

فوج کی جانب سے دیے گئے تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہلاک شدگان  مزید 16 اسرائیلی فوجیوں کی شناخت کے حوالے سے  معلومات  سے ان کے اہل خانہ اور عوام کو آگاہی کرائی گئی ہے۔

یہ بھی بتایا گیا ہے غزہ سے شروع کیے گئے حملوں کے نتیجے میں زخمی ہونے والے اسرائیلیوں کی تعداد بڑھ کر 2315 ہو گئی جن میں سے 365 کی حالت تشویشناک ہے۔

اسرائیلی فوج نے اطلاع دی ہے کہ اس نے کل غزہ کے شمال مشرق میں بیت حنون قصبے اور اس کے اطراف میں 120 اہداف پر بمباری کی۔

بتایا گیا ہے کہ ان حملوں میں درجنوں  ٹن راکٹ فائر کر کے حماس کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا، جس میں ایک سرنگ بھی شامل ہے۔

حماس کے عسکری ونگ، القسام بریگیڈز نے ہفتے کے روز اعلان کیا تھا  کہ اس نے اسرائیل پر "طوفان ِاقصیٰ" کے نام سے ایک جامع حملہ شروع کیا ہے۔ غزہ سے اسرائیل کی جانب ہزاروں راکٹ فائر کیے گئے اور مسلح گروہ علاقے کی بستیوں میں داخل ہوگئے تھے۔

ادھر اسرائیلی فوج نے جنگی طیارو ں کے ذریعے غزہ پر   آہنی  تلوار کاروائی شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

پیدا ہونے  والی شدید کشیدگی میں دونوں طرفین کو سینکڑوں جانوں کا نقصان پہنچا ہے۔



متعللقہ خبریں