اسرائیل کے غزہ اور دریائے اردن کے مغربی کنارے پر شدید فضائی حملے

رفح شہر میں ابو ہلال خاندان کے گھر پر اسرائیلی جنگی طیاروں کے فضائی حملے کے نتیجے میں ایک خاندان کے 18 افراد جان بحق جبکہ   بعض زخمی ہوگئے

2048115
اسرائیل کے غزہ اور دریائے اردن کے مغربی کنارے پر شدید فضائی حملے

اسرائیلی جنگی طیاروں کے رات بھر غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں پر فضائی حملوں میں 24 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

غزہ کے اسپتالوں اور سیکیورٹی ذرائع سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق غزہ کے مصری سرحدوں سے قریب  رفح شہر میں ابو ہلال خاندان کے گھر پر اسرائیلی جنگی طیاروں کے فضائی حملے کے نتیجے میں ایک خاندان کے 18 افراد جان بحق جبکہ   بعض زخمی ہوگئے۔

شہر کے علاقے بیت لاحہ میں بعض خاندانوں کے گھروں پر فضائی بمباری کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 20 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

خان یونس شہر میں ابوالعمرین خاندان سے تعلق رکھنے والا مکان جنگی طیاروں سے فائر کیے جانے والے راکٹ کی زد میں آ گیا جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔

اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ کے مشرق میں شوکیہ ضلع میں حماس تحریک کے بانی اور پولیٹیکل بیورو کے رکن راوی مشتاحہ کے گھر پر بھی فضائی حملہ کیا۔

فضائی حملے خاص طور پر گزشتہ رات  شدت پکڑ گئے تو  شہر کے متعدد  حصوں میں بمباری کا سلسلہ بلا تعطل جاری رہا۔

اسرائیلی فوج نے غزہ پر فضائی حملوں کے جواب میں غزہ کے مزاحمتی گروہوں نے راکٹوں کےساتھ جوابی حملے کیے۔

غزہ پر فضائی حملوں کے علاوہ اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے پر اپنے حملوں میں اضافہ کر دیا ہے۔

فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ القدس ، الخلیل، رام اللہ، ایرحہ، نبلوس سمیت مغربی کنارے کے شہروں اور قصبوں میں ہفتے کے روز سے اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں مجموعی طور پر 14 فلسطینی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔



متعللقہ خبریں