غزہ کا مکمل محاصرہ،پانی،ایندھن بجلی روک دی گئی

حماس کے شدید حملوں کے بعد اسرائیل کے وزیر دفاع یوو گیلنٹ نے غزہ کی مکمل ناکہ بندی کا حکم دیتے ہوئے پانی،بجلی، ایندھن اور خوراک بھی روک دی ہے

2048377
غزہ کا مکمل محاصرہ،پانی،ایندھن بجلی روک دی گئی

اسرائیلی وزیر دفاع نے غزہ کی مکمل ناکہ بندی کا حکم دے دیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق، حماس کے شدید حملوں کے بعد اسرائیل کے وزیر دفاع یوو گیلنٹ نے غزہ کی مکمل ناکہ بندی کا حکم دیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع نے حکام کو غزہ کی بجلی کاٹنے کا حکم دیا ہے۔

اس کے علاوہ اسرائیلی وزیر دفاع نے غزہ میں کھانے پینے کی اشیاء اور ایندھن کی سپلائی روکنے کے بھی احکامات جاری کیے ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیر تواناءی اسرائیل کاٹز نے غزہ کاپانی بند کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔

کاٹز نے سوشل میڈیا   پر کہا ہے کہ  میں نے اسرائیل سے غزہ کےلیے پانی کی فراہمی روکنے کا حکم دے دیا ہے،گزشتہ روز  وہاں کی بجلی او ر  ایندھن کی ترسیل روک دی گئی ، جو لحاظ  ماضی میں کیا گیا اب نہیں ہوگا۔

 



متعللقہ خبریں