عراق، شادی ہال میں آتشزدگی میں زخمی 20 افراد کا ترکیہ میں علاج معالجہ

آتشزدگی کے حادثے میں زخمی ہونے والے 82 میں سے 20 کو فوجی طیارے کے ذریعے علاج کے لیے استنبول کے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے

2045573
عراق، شادی ہال میں آتشزدگی میں زخمی 20 افراد کا ترکیہ میں علاج معالجہ

عراقی شہر موصل میں 26 ستمبر کو شادی ہال میں لگنے والی آگ سے زخمی ہونے والے 20 افراد کو علاج معالجہ  کے لیے ترکیہ بھیجا گیا ہے۔۔

عراقی وزیر اعظم محمد شیعہ سوڈانی کے پریس آفس سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ آتشزدگی کے حادثے میں زخمی ہونے والے 82 میں سے 20 کو فوجی طیارے کے ذریعے علاج کے لیے استنبول کے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ موصل کے حمدانی ضلع میں شادی ہال میں آگ لگنے سے 114 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

بتایا گیا تھا  آگ ہال میں کی گئی  آتش بازی کے باعث لگی۔

 



متعللقہ خبریں