فلسطینی انتظامیہ کی جانب سے اسرائیل کی مذمت

اسرائیلی قابض حکام اپنے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ہمارے لوگوں اور ان کے حقوق کو مسلسل نشانہ بناتے ہیں

2041834
فلسطینی انتظامیہ کی جانب سے اسرائیل کی مذمت

فلسطینی انتظامیہ نے کہا کہ اسرائیل نے مسجد اقصیٰ اور مقبوضہ اراضی پر چھاپوں کے ذریعے خطے کو تشدد کی لپیٹ میں لے لیا۔

فلسطین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی WAFA کے مطابق فلسطینی ایوان صدر کے ترجمان نبیل ابو رودینے نے نور شمس پناہ گزین کیمپ پر  یوم کپور  پراسرائیلی فوج کے چھاپے اور 2 فلسطینیوں کو شہید کرنے اور پولیس کی حفاظت میں جنونی یہودیوں کی طرف سے مسجد الاقصی پر چھاپے کی مذمت کی ہے۔

اسرائیلی قابض حکام اپنے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ہمارے لوگوں اور ان کے حقوق کو مسلسل نشانہ بناتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  اسرائیل نے چھاپوں اور خلاف ورزیوں کے ذریعے خطے کو تشدد کی لپیٹ میں لے لیا۔

فلسطینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے ایک تحریری بیان میں اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ "فلسطینیوں کے لیے بین الاقوامی تحفظ کے نظام کو فعال کرے اور اسرائیل کو فلسطینی زمینوں پر اپنا قبضہ ختم کرنے پر مجبور کرنے کے لیے ضروری عملی اقدامات کرے۔

نور شمس پناہ گزین کیمپ اور مسجد اقصیٰ پر چھاپوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اسرائیل کے چھاپے اور خلاف ورزیاں، نیز قابض افواج کی طرف سے ہمارے لوگوں کے خلاف کیے جانے والے ماورائے عدالت پھانسیاں، ایک جنگی جرم ہے۔ ہمارے لوگوں کے خلاف قابض فوج کے حملے اور خلاف ورزیاں تشدد کی لہر کو ہوا دینے کی وجہ ہے 

فلسطین لبریشن آرگنائزیشن (پی ایل او) کی قومی کونسل کے چیئرمین روحی فتح نے بھی نور شمس پناہ گزین کیمپ اور مسجد اقصیٰ پر چھاپوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کی یہ مجرمانہ پالیسی خطے کو تباہی کی طرف لے جائے گی۔



متعللقہ خبریں