اسرائیل کا شام پر میزائیلوں سے حملہ

شامی انتظامیہ کی خبر رساں ایجنسی سانا نے عسکری ذرائع کی بنیاد پر دعویٰ کیا ہے کہ  گولان کی پہاڑیوں میں مقامی وقت کے مطابق 23 بج کر 5 منٹ پر دمشق کے بعض فوجی مقامات کو اسرائیلی فورسز نے میزائلوں سے نشانہ بنایا

2027583
اسرائیل کا شام پر میزائیلوں سے حملہ

اسرائیل  کی جانب سے  شام کے دارالحکومت دمشق میں بعض فوجی مقامات پر میزائلوں  سے  حملے کیے جانے کا دعویٰ  کیا گیا ہے۔

شامی انتظامیہ کی خبر رساں ایجنسی سانا نے عسکری ذرائع کی بنیاد پر دعویٰ کیا ہے کہ  گولان کی پہاڑیوں میں مقامی وقت کے مطابق 23 بج کر 5 منٹ پر دمشق کے بعض فوجی مقامات کو اسرائیلی فورسز نے میزائلوں سے نشانہ بنایا۔

خبر میں کہا گیا ہے کہ "میزائل حملے میں ایک فوجی زخمی ہوا ہے جبکہ   علاقے میں  مادی نقصان بھی پہنچا ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ دمشق کے ارد گرد لبنانی حزب اللہ کے ساتھ ساتھ شامی فوج اور ایرانی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ موجود ہیں۔

2011 سے جب خانہ جنگی شروع ہوئی، اسرائیل وقتاً فوقتاً شام میں ایرانی حمایت یافتہ گروپوں اور شامی فوج سے تعلق رکھنے والے فوجی ٹھکانوں پر حملے کرتا رہا ہے۔



متعللقہ خبریں