مصر: عمارت منہدم ہو گئی، 9 افراد ہلاک اور 4 زخمی

دارالحکومت قاہرہ میں ایک عمارت منہدم ہونے کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے

2012484
مصر: عمارت منہدم ہو گئی، 9 افراد ہلاک اور 4 زخمی

مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ایک عمارت منہدم ہونے کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے ہیں۔

مقامی اخبار الحرم کے مطابق قاہرہ کے علاقے حدائق القبہ میں ایک 4 منزلہ عمارت منہدم ہو گئی ہے۔

سول ڈیفنس ٹیموں کے مطابق عمارت  کے ملبے سے اس وقت تک 9 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں اور 4 افراد کو زخمی حالت میں بچا لیا گیا ہے۔

ملبے میں تلاش و بچاو کا کام جاری ہے۔

26 جون اور 6 جولائی کو  اسکندریہ میں بھی 2 عمارتیں منہدم  ہو گئی تھیں۔ واقعات  میں ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔

واقعات کی تحقیقات شروع کروا دی گئی تھیں۔

رشید شہر میں بھی کل ایک عمارت منہدم ہونے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 13 زخمی ہو گئے تھے۔

واضح رہے کہ مصر میں عمارتیں منہدم ہونے کے واقعات عام طور پر تعمیراتی اصول و قواعد  کی خلاف ورزی  کی وجہ سے یا پھر متاثرہ عمارتوں کو خالی نہ کرنے کی وجہ سے پیش آتے ہیں۔



متعللقہ خبریں