ترکیہ۔مصر سفیروں کی تعیناتی، عرب دنیا کی طرف سے فیصلے کا بھرپور خیر مقدم

سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، عرب لیگ اور عرب پارلیمنٹ کی طرف سے، ترکیہ اور مصر کے درمیان سفیروں کی تعیناتی پر اظہارِ ممنونیت

2007396
ترکیہ۔مصر سفیروں کی تعیناتی، عرب دنیا کی طرف سے فیصلے کا بھرپور خیر مقدم

سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، عرب لیگ اور عرب پارلیمنٹ نے، ترکیہ اور مصر کے باہمی سفارتی تعلقات کو سفارت خانوں کی سطح  تک فروغ دینے پر ،ممنونیت کا اظہار کیا ہے۔

سعودی عرب وزارت خارجہ نے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا ہے کہ علاقائی ممالک اور ان کے عوام کے حق میں اٹھایا گیا یہ سفارتی قدم علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر سلامتی اور امن میں اضافہ کرے گا اور مشترکہ مفادات  کی معاونت  کرے گا۔

متحدہ عرب امارات کی طرف سے جاری کردہ بیان میں دونوں ممالک کے درمیان سمجھوتے کو سراہا گیا اور  کہا گیا ہے کہ یہ اہم قدم باہمی رابطے اور ڈائیلاگ  کو تقویت دے گا اور علاقائی استحکام اور تعمیری باہمی تعاون کو مضبوط بنائے گا۔

مزید کہا گیا ہے کہ مصر۔ترکیہ تعلقات علاقائی و بین الاقوامی سطح پر امن و ترقی کو مستحکم کرے گا، دونوں ممالک اور ان کے عوام کے مشترکہ مفادات کی خدمت کرے گا اور دونوں ممالک میں مزید خوشحالی اور ترقی  کا باعث بنے گا"۔

عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابو الغیط نے بھی جاری کردہ بیان میں مصر ۔ترکیہ باہمی تعلقات کی بحالی  اور دو طرفہ شکل میں سفیروں کی تعیناتی پر ممنونیت کا اظہار کیا ہے۔

عرب پارلیمنٹ نے بھی جاری کردہ تحریری بیان میں مصر اور ترکیہ کے درمیان سفارتی تعلقات کی، سفیروں  کی سطح تک، بحالی کو مثبت قرار دیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ قدم مشرق وسطیٰ میں استحکام لائے گا اور علاقائی ممالک کو مخالف صف میں لانے والے بحران اور دیگر علاقائی مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کرے گا۔

واضح رہے کہ ترکیہ اور مصر نے باہمی سفارتی تعلقات کو سفیروں کی سطح پر لانے کا اعلان کیا تھا۔

ترکیہ اور مصر کی طرف سے جاری کئے گئے  مشترکہ بیان میں ترکیہ کے قاہرہ سفارت خانے کے لئے  صالح مُتلو شن  اور مصر کے انقرہ سفارت خانے کے لئے عمر الحمامی کو سفیر نامزد کیا گیا تھا۔



متعللقہ خبریں