اسرائیل کا غزہ پر فضائی حملہ

اسرائیل کے جنگی طیاروں نے بیت لحیہ اور غزہ میں بعض فلسطینی گروہوں کےفوجی اڈوں پر بمباری کی  جس کے بعد علاقے سے شعلے اور دھویں کے بادل اٹھنے لگے

2007213
اسرائیل کا غزہ پر فضائی حملہ
cenin multeci kampi.jpg
filistinliler gazze protesto.jpg
israil gazze hava saldirisi.jpg

 اسرائیلی فوج نے غزہ پر فضائی حملہ کیا ہے۔

 اسرائیل کے جنگی طیاروں نے بیت لحیہ اور غزہ میں بعض فلسطینی گروہوں کےفوجی اڈوں پر بمباری کی  جس کے بعد علاقے سے شعلے اور دھویں کے بادل اٹھنے لگے۔

اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ آج  داغے گئے راکٹوں کے جواب میں، اسرائیل ڈیفنس فورس  اس وقت غزہ کی پٹی پر حملے کر رہی ہے۔‘ جبکہ فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ شمالی غزہ میں حماس کے فوجی ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا لیکن اس کی وجہ سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔

 دوسری جانب  حفاظتی حکام کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے پر دو روز سے جاری کشیدگی کے بعد سے اسرائیلی فوج نے جنین سے انخلا شروع کر دیا ہے۔

 آج صبح تک اسرائیل پر راکٹ حملوں کے اسرائیلی دعوے کے حوالے سے فلسطینی گروپوں میں سے کسی نے اب تک ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

اسرائیلی فوج نے کہا کہ اس کی فوج نے جنین میں دھماکہ خیز مواد بنانے والی چھ تنصیبات اور تین مراکز کو تباہ کر دیا ہے اور بھاری مقدار میں اسلحہ ضبط کر لیا ہے۔

اسرائیلی فوج کے  کا کہنا ہے کہ ہتھیار خفیہ ٹھکانوں، ایک مسجد، شہری علاقوں میں چھپائے گئے گڑھوں، کمروں اور گاڑیوں میں موجود تھے۔

دوسری جانب غزہ میں  بعض فلسطینی گروہوں نے اسرائیل کے خلاف مظاہرہ کیا ہے۔

فلسطینی پرچم اٹھائے نوجوانوں نے  جینن شہر پر حملوں کے خالف نعرے بازی کی جس پر اسرائیلی فوج نے  اشک آور گیس کا استعمال کرتے ہوئے مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش کی ۔

 یاد رہے کہ  اسرائیلی فوجی دستوں نے گزشتہ شب جینن مہاجر کیمپ سے انخال شروع کر دیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں