اسرائیلی حملے میں زخمی ہونے والی 15 سالہ دوشیزہ شہید

اس طرح جنین حملے میں اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 7 ہو گئی جن میں سے دو بچے تھے

2002376
اسرائیلی حملے میں زخمی ہونے والی 15 سالہ دوشیزہ شہید

مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین پر اسرائیلی فوج کے چھاپے میں زخمی ہونے والی مزید  15 سالہ دوشیزہ  جان کی بازی ہار گئی۔

فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق 19 جون کو مغربی کنارے کے شمال میں واقع جنین میں اسرائیلی فوجیوں کے حملے میں بری طرح زخمی ہونے والی 15 سالہ صدیل نغناغیہ  جان بحق ہو گئی ۔

اس طرح جنین حملے میں اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 7 ہو گئی جن میں سے دو بچے تھے۔

پیر کو مقبوضہ مغربی کنارے کے شمال میں واقع شہر جنین پر اسرائیلی فوج کی جانب سے ’اپاچی‘ قسم کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے کیے گئے حملوں میں ایک بچے سمیت ، 6 فلسطینی ہلاک اور کم از کم 66 فلسطینی زخمی ہوگئے تھے۔ جھڑپوں میں 7 اسرائیلی فوجی زخمی بھی ہوئے۔

مغربی کنارے میں اسرائیل کے خونریز حملوں اور محصور غزہ کی پٹی پر فضائی حملوں سے رواں سال کے آغاز سے اب تک ہلاک ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 174 ہو گئی ہے۔

 



متعللقہ خبریں