اسرائیلی فوج کے حملے میں 3 فلسطینی شہید 3 زخمی

مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فورسز نے بلڈوزر اور فوجی گاڑیوں کے ہمراہ شام دیر گئے کیمپ پر چھاپہ مارا ہے

1989069
اسرائیلی فوج کے حملے میں 3 فلسطینی شہید 3 زخمی

نابلس کے مشرق میں واقع بلتا پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی فوج کے حملے میں 3 فلسطینی شہید اور 3 زخمی ہوگئےجبکہ ایک  زخمی کی  حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فورسز نے بلڈوزر اور فوجی گاڑیوں کے ہمراہ شام دیر گئے کیمپ پر چھاپہ مارا ہے۔

فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں 3 فلسطینی، محمد بلال زیتون، فتحی ایبو رزک اور عبداللہ ایبو حمدان اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے اور 3 زخمی ہوئے، جن میں سے 1 کی حالت تشویشناک ہے۔

بتایا گیا کہ اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی ہلال احمر کی ایمبولینسوں کو کیمپ میں داخل ہونے سے روک دیا ہے۔



متعللقہ خبریں