اسرائیل راکٹ سے اشتعال انگیزی نہ کرنے تک غزہ اور لبنان پر حملے نہیں کرے گا، اسرائیلی ذرائع

"اسرائیل میں سیکورٹی ادارے خاص طور پر یہودیوں کے فسخ تہوار  کے دوران  تمام محاذوں پر کشیدگی کو مزید نہ بڑھانے کے لیے پرعزم  ہیں۔ "

1971781
اسرائیل  راکٹ  سے اشتعال انگیزی نہ کرنے تک غزہ اور لبنان پر حملے نہیں کرے گا، اسرائیلی ذرائع

اسرائیلی  اعلی سطحی  عہدیداروں کا کہنا ہے  جب تک اسرائیل   کے خلاف   راکٹ حملے   نہیں کیے جاتے ہم غزہ اور لبنان پر حملے نہیں کریں گے۔

اسرائیل پبلک براڈکاسٹنگ کارپوریشن سے بات کرتے ہوئے، اسرائیلی "سینئر" حکام کہ جن کے ناموں کو خفیہ رکھا گیا ہے   کا کہنا  ہے کہ لبنان سے راکٹ حملے کے پیچھے حزب اللہ کا ہاتھ نہ  ہونے کی خفیہ معلومات کی روشنی میں  حزب اللہ کو کوئی جواب نہیں دیا گیا۔

حکام کا کہنا تھا کہ غزہ اور لبنان پر اس وقت تک کوئی حملہ نہیں کیا جائے گا جب تک اسرائیل پر گولہ باری نہیں کی جاتی۔

اس کے علاوہ رپورٹ میں اسرائیلی حکام نے کہا کہ "اسرائیل میں سیکورٹی ادارے خاص طور پر یہودیوں کے فسخ تہوار  کے دوران  تمام محاذوں پر کشیدگی کو مزید نہ بڑھانے کے لیے پرعزم  ہیں۔ "

دوسری جانب مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین پر اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ کے نتیجے میں 2 فلسطینی زخمی ہوگئے۔

فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے مغربی کنارے کے شہر  جینن سے منسلک موضع برقین  میں دو فلسطینیوں کو اصلی گولیوں سے نشانہ بنایا۔

بیان میں بتایا گیا کہ زخمیوں کو جینن اسٹیٹ اسپتال   میں زکیر علاج لے لیا گیا  ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق جب اسرائیلی فوجی گاڑیوں نے برقین قصبے پر دھاوا بولا تو علاقے کے رہائشیوں، مسلح فلسطینیوں اور اسرائیلی فورسز کے درمیان جھڑپیں شروع ہو گئیں۔

 



متعللقہ خبریں