جنین میں اسرائیلی فوج کا چھاپہ، 3 فلسطینی ہلاک

اسرائیلی فورسز  کے سنائپرز  جو   چھتوں پر  موجود تھے نے کابہ قصبے کے قریب الفوارہ کے علاقے میں تین نوجوانوں پر فائرنگ کردی جو ایک گاڑی میں سورا تھے

1957072
جنین میں اسرائیلی فوج  کا چھاپہ، 3 فلسطینی ہلاک

مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں اسرائیلی فوج نے دھاوا بول کر 3 فلسطینیوں کو شہید کردیا ہے۔

اسرائیلی فورسز  کے سنائپرز  جو   چھتوں پر  موجود تھے نے کابہ قصبے کے قریب الفوارہ کے علاقے میں تین نوجوانوں پر فائرنگ کردی جو ایک گاڑی میں سورا تھے۔

اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ کے نتیجے میں تین فلسطینی شہید ہوگئے۔

سال کے آغاز سے ہی اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں جہاں فلسطینی آبادیاں وجود ہیں  نے  اپنی چھاپہ مار کارروائیوں میں اضافہ کر دیا ہے۔

اسرائیلی فوجی چھاپوں کے دوارن ربڑ کی گولیوں کے علاوہ اصلی گولیوں کا بھی بے دریغ  استعمال کرتے ہیں  جس کے خلاف  فلسطینی احتجاج کرتے ہیں۔

 مغربی کنارے کے شمال میں جنین اور نابلس جیسے علاقوں میں بھی فلسطینی مسلح گروپوں اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان  اکثر و بیشتر جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں۔



متعللقہ خبریں