ترکیہ اور شام میں زلزلے سے ہوئی ہلاکتوں پر افسردہ ہوں:پیڈرسن

اقوام متحدہ سیکریٹری جنرل کے ایلچی برائے شام گئیر پیڈرسن نے ترکیہ اور شام میں آنے والے زلزلے میں ہلاک ہونے والوں کے لیے تعزیت کا اظہار کیا ہے

1942964
ترکیہ اور شام میں زلزلے سے ہوئی ہلاکتوں پر افسردہ ہوں:پیڈرسن

 اقوام متحدہ سیکریٹری جنرل کے ایلچی برائے شام گئیر پیڈرسن نے ترکیہ اور شام میں آنے والے زلزلے میں ہلاک ہونے والوں کے لیے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

پیڈرسن نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ  موسم سرما کے عین وسط میں ترکیہ اور شام میں اس ہولناک زلزلے میں  ہزاروں افراد کی ہلاکت پر میں افسردہ ہو گیا ہوں،  بالخصوص شامی عوام  پر پہلے سے ہی زندگی کی آسودگیاں تنگ تھیں جس پر کجا اس المناک تباہی نے ان کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

 ایلچی نے مزید کہا  کہ یہ وقت باہمی یک جہتی کے اظہار کا ہے،شامی عوام کو ہنگامی سطح پر فوری امداد کی ضرورت ہے جس کے لیے میں دنیا سے اپیل کرتا ہوں۔



متعللقہ خبریں