خطے میں قیام امن کی بحالی کےلیے دو ریاستی فارمولا تیار کرنا ہوگا: انٹونی بلنکن

امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ خطے میں قیام امن کےلیے دو ریاستی حل کا فارمولا تیار کرنا ہوگا، فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کی خانہ جنگی روکنا امریکہ کی اولین ترجیح ہے

1940369
خطے میں قیام امن کی بحالی کےلیے دو ریاستی فارمولا تیار کرنا ہوگا: انٹونی بلنکن

امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے گزشتہ ایک سال کے دوران  اسرائیل اورفلسطین کے درمیان تشدد کے واقعات میں بے گناہ فلسطینی شہریوں کے قتل پر افسوس کا اظہارکیا ہے۔

بلنکن نے غربِ اردن کے شہر رام اللہ میں فلسطینی صدرمحمود عباس سے ملاقات کی ہے۔

ملاقات کے بعدایک بیان میں انھوں نے گزشتہ ایک سال کے دوران میں بڑھتے ہوئے تشدد میں بے گناہ فلسطینی شہریوں کی جانوں کے ضیاع پرتعزیت اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ اسرائیلی اور فلسطینی عہدیداروں سے ملاقاتوں میں اشتعال انگیزی کم کرنے پر زور دیا ہے۔ 

مغربی مقبوضہ بیت المقدس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ اشتعال انگیزی اور تشدد کے خاتمے کےلیے فریقین کو مذاکرات بحال کرنا ہوں گے 

امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ خطے میں قیام امن کےلیے دو ریاستی حل کا فارمولا تیار کرنا ہوگا، فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کی خانہ جنگی روکنا امریکہ کی اولین ترجیح ہے۔ 

امریکی وزیرخارجہ بلنکن نے کہا کہ فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے درمیان ہم آہنگی اور قربت بڑھانے کےلیے کوشاں ہیں، ہمیں دونوں جانب سے جنگ بندی اور اعتماد کی فضا قائم کرنے کا انتظار رہے گا۔ 

رواں سال کے آغاز سے اب تک اس تنازع میں 35 فلسطینی نوجوان اور بچّے مارے جاچکے ہیں جن میں یہودیوں پرحملے کرنے والے مبیّنہ عسکریت پسند اور عام شہری بھی  شامل ہیں۔

 انٹونی بلنکن نے گزشتہ پیر  کو نیتن یاہو اوران کی کابینہ میں شامل وزراء سے اپنے دورے کے موقع پر ملاقات کی تھی اور ان سے فلسطینی تنازع اور اس کے دوریاستی حل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا تھا۔



متعللقہ خبریں