پاسبان انقلاب کو دہشتگرد تنظیم قرار دینےکا مطلب اپنے پیر پر خود کلہاڑی مارنا ہے:عبدالہیان

ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبدالہیان نے یورپی پارلیمان کی طرف  سے پاسبان انقلاب ایران کو دہشتگرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرنے کی تجویز پر کہا ہے کہ یورپ  اپنے ہی پیر پر کلہاڑی مارنا چاہتا ہے

1935032
پاسبان انقلاب کو دہشتگرد تنظیم قرار دینےکا مطلب اپنے پیر پر خود کلہاڑی مارنا ہے:عبدالہیان

ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبدالہیان نے یورپی پارلیمان کی طرف  سے پاسبان انقلاب ایران کو دہشتگرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرنے کی تجویز پر کہا ہے کہ یورپ  اپنے ہی پیر پر کلہاڑی مارنا چاہتا ہے۔

 ایرانی خبر ایجنسی ایرنا کے مطابق، عبدالہیان  نے یورپی یونین کے خارجہ تعلقات اور سلامتی پالیسی کے نمائندہ جوزف بوریل سے ٹیلیفون پر بات کرتے ہوئے کہا کہ  یورپی پارلیمان کی طرف سے پاسبان انقلاب کو دہشتگرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرنے کی تجویز قابل تنقید ہے،افسوس کہ آج  یورپی پارلیمان نے اپنے سیاسی تدبر اور بصیرت سے ُمبرا جذبات سے عاری اور غیر پیشہ وارانہ تجویز  پیش کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

عبدالہیان نے کہا کہ  پاسداران انقلاب ایران، قومی سلامتی  و انسداد دہشتگردی سمیت علاقائی بقا کی بحالی میں کلیدی کردار کا حامل ایک قومی ادارہ ہے مگر یورپی پارلیمان نے اس ادارے پرالزام لگا کر اپنے ہی پیر پر خود کلہاڑی مارنے کی کوشش کی ہے،اگریہ قانون منظور ہو گیا تو ہم بھی اس کا جواب دیں گے۔

 اس کے جواب میں  یورپی خارجہ تعلقات کے نمائندہ جوزف بوریل نے کہا کہ یورپی پارلیمان ایک خود مختار ادارہ ضرور ہے لیکن اس فیصلے کو قوبل کرنا یورپ کے لیے بھی پریشانی کا باعث بن سکتا ہے۔

یاد رہے کہ یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈر لیئن نے پاسبان انقلاب کو دہشتگرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرنے  کی تائید کرتے ہوئے ایران پر نئی پابندیاں لگانے کا بھی کہا تھا۔

 



متعللقہ خبریں