اسرائیل میں حکومت بن گئی

نئی کابینہ کے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے لئے اسمبلی  کی خصوصی نشست 2 جنوری کو متوقع ہے

1922243
اسرائیل میں حکومت بن گئی

اسرائیل میں یکم نومبر کے انتخابات کے بعد حکومت بنانے کے فریضے پر مامور لیکوڈ پارٹی کے چئیرمین بنیامین نیتان یاہو نے صدر اسحاق ہرزوگ کو کابینہ بننے سے آگاہ کر دیا ہے۔

21 دسمبر کو،نصف شب تک حکومت بنانے کی  معیاد کے خاتمے سے چند منٹ قبل، نیتان یاہو نے صدر ہرزوگ کو ٹیلی فون کر کے حکومت بنانے کی خبر اطلاع دی۔

نیتان یاہو کا کابینہ فہرست کا فوراً اعلان کرنا ضروری نہیں ہے۔

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق نئی کابینہ کے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے لئے اسمبلی  کی خصوصی نشست 2 جنوری کو متوقع ہے۔

واضح رہے کہ حالیہ سالوں میں قبل از وقت انتخابات اور کولیشن بحران کے شکار اسرائیل میں یکم نومبر کو انتخابات  کروائے گئے۔ انتخابات میں سابق وزیر اعظم اور حزب اختلاف کے لیڈر بنیامین نیتان یاہو  کی زیر قیادت دائیں بازو کی پارٹیاں، 120 نشستوں کی اسمبلی میں 64 نشستیں جیت کر کامیاب رہیں۔

صدر ہرزوگ نے 13 نومبر کو نیتان یاہو کو حکومت بنانے کا فریضہ سونپا تھا۔

توقع کی جا رہی ہے کہ نئی حکومت اسرائیل کی سیاسی تاریخ کی "انتہائی متعصب" حکومت ہو سکتی ہے۔



متعللقہ خبریں