یمن میں جمعہ مبارک کے دوران خون کی ہولی

حدرا موت صوبے کی تحصیل   یبوس میں  ایک مسجد پر دستی بم سے  حملہ کیا گیا

1914184
یمن میں جمعہ مبارک کے دوران خون کی ہولی

یمن کے صوبے  حدرا موت میں نماز جمعہ کے دوران   دستی بم  کے حملے میں  5 افراد جان بحق جبکہ 20 زخمی ہو گئے۔

یمنی  مقامی  پریس  کی خبروں کے مطابق  حدرا موت صوبے کی تحصیل   یبوس میں  ایک مسجد پر دستی بم سے  حملہ کیا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ دورانِ نماز جمعہ  ہونے والے اس حملے میں 5 افراد لقمہ اجل اور 20زخمی ہو گئے۔

مقامی بلقیس ٹی وی نے سیکیورٹی ذرائع کی بنیاد پر اس خبر میں بتایا  ہے کہ مذکورہ حملے میں حملہ آور سمیت 8 افراد ہلاک اور تقریباً 20 افراد زخمی ہوئے۔

بتایا گیا ہے کہ حملہ آور جس نے بم دھماکہ کرنے کے بعد فرار ہونے کی کوشش کی تھی، علاقہ مکینوں کی فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہو گیا۔

اس  واقع کے بارے  میں  سرکاری حکام کی جانب سے ابھی تک کوئی بیان سامنے نہیں آیا ۔

ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا نے گزشتہ روز بھی یمن کے صوبہ الحدیدہ کے جنوب میں واقع شہر ایر راون کی مسجد کو ڈرون سے نشانہ بنایا۔ نماز جمعہ کے دوران کیے گئے حملے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے۔

ملک میں برسوں سے جاری تنازعات میں تقریباً 3 لاکھ 77 ہزار افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ دنیا کے غریب ترین ممالک میں شمار ہونے والے یمن میں خانہ جنگی کی وجہ سے بڑھنے والا انسانی بحران خوفناک حد تک پہنچ چکا ہے۔

 



متعللقہ خبریں