لیبیا میں 13 لاکھ افراد کو انسانی امداد کی فوری ضرورت ہے

اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) نے اپنی سرکاری ویب سائٹ پر شائع ہونے والی اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ فوری انسانی امداد کی ضرورتمند  699 ہزار افراد کو خوراک کی عدم تحفظ کے مسئلے کا سامنا ہے

1895732
لیبیا میں 13 لاکھ افراد کو انسانی امداد کی فوری ضرورت ہے

اطلاع کے مطابق   لیبیا میں 13 لاکھ افراد کو انسانی امداد کی فوری ضرورت ہے۔

اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) نے اپنی سرکاری ویب سائٹ پر شائع ہونے والی اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ فوری انسانی امداد کی ضرورتمند  699 ہزار افراد کو خوراک کی عدم تحفظ کے مسئلے کا سامنا ہے۔

رپورٹ کے مطابق لیبیا کی سرکاری اور غیر سرکاری تنظیموں کی جانب سے تنازعے سے بارودی سرنگوں اور دھماکہ خیز مواد کو صاف کرنے کے بعد اس سال 278 ہزار لیبیائی باشندے اپنے گھروں کو لوٹنے میں کامیاب ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق  "2021 میں، انسانی ہمدردی کی تنظیمیں 450,000 سے زاہد افراد تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب رہیں ہیں  جن میں تنازعات سے متاثرہ لیبیا اور غیر قانونی تارکین وطن بھی شامل ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر استحکام کو یقینی بنایا جائے لیبیا ہیومینٹیرین ریسپانس پلان (HRP)  پر زیادہ بہتر طریقے عمل درآمد کیا جاسکتا ہے    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس وقت   "1.3 ملین لیبیائی باشندے، جو کہ لیبیا کے 13 فیصد خاندانوں کے مساوی ہیں، انسانی امداد کی فوری ضرورت ہے۔

مشرقی لیبیا میں مسلح افواج کے سربراہ کے بعد، خلیفہ حفتر نے 4 اپریل 2019 کو دارالحکومت طرابلس پر قبضے کے لیے حملے کا حکم دیا تھا جس کے بعد ملک ایک بار پھر تشدد کی لپیٹ میں آگیا  تھا۔

اطلاع کے مطابق   روسی سیکیورٹی کمپنی واگنر سے وابستہ کرائے کے فوجی، جو   حفتر کی صفوں میں شامل ہیں  طرابلس کے جنوب میں شہری بستیوں سے نکلتے وقت بڑی تعداد میں بارودی سرنگیں اور ہاتھ سے تیار کردہ دھماکہ خیز مواد کو تباہ کردیا ہے۔



متعللقہ خبریں