یمن، تازہ جھڑپوں میں 6 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے

شبوہ کے مقامی اداروں کے ایک ذرائع کے مطابق  جھڑپیں تواتر سے جاری ہیں ، کشیدگی  تا حال   بام عروج پر ہے

1865796
یمن، تازہ جھڑپوں میں 6 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے

یمن کے جنوب مشرق میں سٹریٹیجک اہمیت کے حامل شبوہ صوبے   کے صدر مقام اتاک شہر  میں فوج اور جنوبی  عبوری  کونسل کے مابین ہونے والے تصادم میں گزشتہ24 گھنٹوں میں 6 شہری ہلاک ہو گئے۔

شبوہ کے مقامی اداروں کے ایک ذرائع کے مطابق  جھڑپیں تواتر سے جاری ہیں ، کشیدگی  تا حال   بام عروج پر ہے۔

مقامی   ذرائعوں  سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق  7 اگست کو  شبوہ کے گورنر  آواد  بن الا وزیر  کی جانب سے  خصوصی  قوتوں  کے کمانڈر  عبدالربوع  لاقیبی کو  ان کے عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد  اتاک میں  کشیدگی کے ماحول نے جنم لیا تھا۔

8 اگست کو ہونے والی جھڑپوں میں دونوں   سے تعلق رکھنے والے   4 شہریوں سمیت 19 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے  تھے جبکہ  زخمیوں کی تعداد کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں دی گئی تھی۔



متعللقہ خبریں