تمام تر فلسطینی عوام کو اسرائیلی حملوں کا سامنا ہے، محمد عشطیہ

عالمی  فوجداری عدالت میں جمع کرائی گئی فائلوں میں اسرائیل کی طرف سے  سر زد کردہ ان جرائم کو بھی شامل کیا جائے گا

1864862
تمام تر فلسطینی عوام کو اسرائیلی حملوں کا سامنا ہے، محمد عشطیہ

فلسطینی  وزیر اعظم  محمد عشطیہ  کا کہنا ہے کہ تمام تر فلسطینی  عوام کو اسرائیلی حملوں کا سامنا ہے۔

محمد عشطیہ  نے راملہ  کے وزیر اعظم ہاوس  میں  اسرائیل کے غزہ پر حملوں کے  حوالے سے  پریس کانفرس کا اہتمام کرتے ہوئے کہا کہ  عالمی برادری کو  'دہرے معیار'  سے  باز آجانا چاہیے۔

انہوں نے  غزہ پر اسرائیل کے فضائی حملوں اور مسجد الاقصی پر چھاپوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملے اور چھاپے آئندہ اسرائیلی انتخابات میں حریف جماعتوں کے لیے  پروپیگنڈا کرنے  کا ایک ذریعہ ہیں۔ فلسطینی عوام  کو مسلسل اور وسیع پیمانے پر اسرائیلی حملوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

محمد عشطیہ نے "غزہ کے خلاف ہر برس کی جانےو الی  اس جارحیت کو  فوری طور  ختم کرنے" کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا  کہ عالمی  فوجداری عدالت میں جمع کرائی گئی فائلوں میں اسرائیل کی طرف سے  سر زد کردہ ان جرائم کو بھی شامل کیا جائے گا۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے فلسطینی عوام کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے "سنجیدہ اور قابل عمل فیصلہ لینے" کا مطالبہ کرتے ہوئے فلسطینی رہنما نے  کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو اس  چیز کی مذمت  کرنے سے  زیادہ کچھ کرنا ہوگا۔

فلسطینی وزیر اعظم نے مزید کہا کہ وہ انسانی حقوق کے مسائل، بین الاقوامی بحرانوں اور تنازعات سے نمٹنے کے لیے دوہرے معیار کی پالیسیوں کا شکار ہیں۔



متعللقہ خبریں