اسرائیل کے غزہ پر حملوں میں اموات میں اضافہ

اسرائیل حملے کے جواب میں اسلامک جہاد نے شدید ردعمل دیتے ہوئے جوابی کارروائی کی اور اسرائیل پر 100 سے زائد میزائل داغے

1864504
اسرائیل کے غزہ پر حملوں میں اموات  میں اضافہ

غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی جانب سے کیے گئے حملوں میں ایک بچے سمیت کم ازکم  11 افراد جاں بحق اور 80 زخمی ہوگئے۔

فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے غزہ پر جاری اسرائیلی حملوں میں جان کی بازی ہارنے والوں کے حوالے سے تحریری بیان جاری کیا گیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ آج صبح کیے گئے حملوں میں 1 فلسطینی شہید اور 4 زخمی ہوئے۔

اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ 30 اہداف کو اس بنیاد پر نشانہ بنایا گیا کہ ان کا تعلق غزہ کی پٹی میں اسلامی جہاد سے ہے، جہاں اس نے کل شام حملہ کیا، اور غزہ سے اسرائیل پر 160 میزائل داغے گئے۔

فوج نے اعلان کیا کہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے 60 میزائلوں کو تباہ کر دیا ہے۔اور  زیر  محاصرہ غزہ کی پٹی پر حملے کے دائرہ کار میں ایک "ہائی کمانڈ روم" قائم کیا گیا ہے اور تقریباً 25,000 ریزرو فوجیوں کو ڈیوٹی پر بلایا گیا ہے۔

دوسری جانب اسرائیل حملے کے جواب میں اسلامک جہاد نے شدید ردعمل دیتے ہوئے جوابی کارروائی کی اور اسرائیل پر 100 سے زائد میزائل داغے۔

 



متعللقہ خبریں