اسرائیل: اسمبلی کی تحلیل کا بِل منظور ہو گیا

اسرائیل کے اسمبلی ممبران نے، ماہِ اکتوبر میں متوقع قبل از وقت انتخابات کے لئے، اسمبلی کی تحلیل کا بِل منظور کر لیا

1846950
اسرائیل: اسمبلی کی تحلیل کا بِل منظور ہو گیا

اسرائیل کے اسمبلی ممبران نے آج کی نشست میں، ماہِ اکتوبر میں متوقع قبل از وقت انتخابات کے لئے اسمبلی کی تحلیل کا بِل منظور کر لیا ہے۔

رائے شماری میں 110 اسمبلی ممبران نے اسمبلی کی تحلیل کی حق میں ووٹ کا استعمال کیا۔ تحلیل کے خلاف کوئی ووٹ استعمال نہیں کیا گیا۔

اسرائیل کی سرکاری خبر رساں ایجنسی KAN نے کہا ہے کہ تین نشستوں کی منظوری کے بعد توقع ہے کہ 27 جون بروز سوموار اسمبلی کی تحلیل کا مرحلہ مکمل ہو جائے گا۔

واضح رہے کہ اسرائیل میں کولیشن حکومت سے وزیر اعظم نفتالی بینٹ اور وزیر خارجہ یائر لیپڈ نے 20 جون کی شام کو جاری کردہ بیان میں اسمبلی تحلیل کر کے قبل از وقت انتخابات کے فیصلے کا اعلان کیا تھا۔

آئندہ ہفتے متوقع اسمبلی اجلاسوں میں فیصلے کی منظوری کے بعد اسرائیل میں حالیہ ساڑھے تین سالوں میں پانچویں دفعہ عام انتخابات کا انعقاد ہو گا۔

کولیشن حکومت کے اتفاقِ رائے سے قبل از وقت انتخابات کے انعقاد تک وزیر خارجہ یائر لیپڈ عبوری وزیر اعظم رہیں گے۔

 



متعللقہ خبریں