شام: PKK/YPG کی نصب کردہ بارودی سرنگ پھٹنے سے 2 بچے ہلاک

علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/YPG کی طرف سے منبج کی شہری آبادی میں نصب کی گئی بارودی سرنگوں پر قدم رکھنے کے نتیجے میں 2 بچے ہلاک ہو گئے

1838523
شام: PKK/YPG کی نصب کردہ بارودی سرنگ پھٹنے سے 2 بچے ہلاک

علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/YPG کی طرف سے، شام میں اپنے زیرِ قبضہ تحصیل، 'منبج' کی شہری آبادی میں نصب کی گئی بارودی سرنگوں پر قدم رکھنے کے نتیجے میں 2 بچے ہلاک ہو گئے ہیں۔

علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/YPG نے منبج کے گاوں دادات میں شامی قومی فورسز کے خلاف فرنٹ لائن  پر اور شہری آبادی کے بعض مقامات پر دیسی ساختہ دھماکہ خیز مواد نصب کر رکھا اور کثیر تعداد میں بارودی سرنگیں بچھا رکھی ہیں۔

حالیہ واقعے میں 8 سالہ عمر عبد اللہ اور 10 سالہ عبداللہ عبداللہ نامی دو بھائی کھیل کھیلنے کے دوران بارودی سرنگ پھٹنے کے نتیجے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ ترکی اور شامی قومی فورسز کے اشتراک سے عفرین اور فرات کے مشرق میں PKK/YPG کے زیر قبضہ علاقوں میں شاخِ زیتون اور چشمہ امن آپریشنوں کے دوران کثیر تعداد میں بارودی سرنگوں کی صفائی کی گئی تھی۔

 



متعللقہ خبریں