اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے فلسطینی عورت ہلاک

اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے طبی ٹیموں کو تقریباً 20 منٹ تک زخمی کو ابتدائی طبی امداد دینے سے روکا  گیا

1836078
اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے فلسطینی عورت ہلاک

اسرائیلی فوجیوں  کی  مقبوضہ  دریائے اُردن کے  مغربی کنارے  پر  فائرنگ کے نتیجے میں ایک عورت  جان بحق ہو گئی۔

مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے ایک فلسطینی خاتون جاں بحق ہو گئی۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق"31 سالہ غفران ویریسان اس وقت شہید ہو گئی  جب ہیبرون کے شمال میں العروب پناہ گزین کیمپ کے قریب قابض فوجیوں کی طرف سے گولی چلائی گئی۔"

اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نوجوان خاتون نے "چاقو سے  وار کرنے کی کوشش کی تھی"۔

دوسری جانب فلسطینی ہلال احمر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے طبی ٹیموں کو تقریباً 20 منٹ تک زخمی کو ابتدائی طبی امداد دینے سے روکا  گیا۔

 



متعللقہ خبریں