یہودی انتہا پسند مسجد الاقصی میں داخل،نمازیوں پر دھاوا بول دیا

انتہاپسند صیہونی لیڈر ایتامار بین گویر کی سربراہی میں درجنوں یہودی آبادکاروں نے مسجد اقصیٰ کے احاطے میں داخل ہوکر نمازیوں پر دھاوا بول دیا

1834774
یہودی انتہا پسند مسجد الاقصی میں داخل،نمازیوں پر دھاوا بول دیا

انتہاپسند صیہونی لیڈر ایتامار بین گویر  کی سربراہی میں درجنوں یہودی آبادکاروں نے مسجد اقصیٰ کے احاطے میں داخل ہوکر نمازیوں پر دھاوا بول دیا۔

خبر کے مطابق، مسجد کے اقصیٰ کے احاطے میں مسلمانوں کو ایک بار پھر اُس وقت تشدد کا نشانہ بنایا گیا جب وہ نماز ادا کر رہے تھے۔

درجنوں مشتعل یہودی آباد کاروں نے اسرائیلی پولیس کی سرپرستی میں مسلمانوں پر دھاوا بولا۔

جنونی جتھے کی سربراہی متعصب انتہا پسند یہودی رہنما ایتامار بین گویر کر رہے تھے۔

صیہونی جتھے نے مسلمانوں کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی اور نمازیوں کو زدوکوب کیا جس میں درجنوں مسلمان زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی پولیس کی سرپرستی میں جنونی یہودیوں کے نمازیوں پر حملے پر شدید احتجاج کیا گیا۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے طاقت کا بے دریغ استعمال کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ چار ماہ میں اسرائیل میں چاقو کے حملوں میں 20 سے زائد یہودی ہلاک ہوچکے ہیں جس پر اسرائیلی فوج نے جنین کے مہاجر کیمپ اور غزہ میں چھاپہ مار کارروائیاں کیں اور اب تک 32 نوجوانوں کو شہید کیا جا چکا ہے۔



متعللقہ خبریں